کوئٹہ : بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاج

156

مکینوں نے ٹائر جلا کر روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عوام کا احتجاج ، رکاوٹیں کھڑی کرکے سریاب روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

مظاہرے کے باعث سریاب روڈ پر گاڑیاں پھنس کر رہ  گئے ہیں لیکن  انتظامیہ اب تک مظاہرین سے مذاکرات کرنے کےلئے نہیں پہنچی ہے ۔

مظاہرین کے مطابق علاقے میں بجلی نا ہونے کے برابر ہیں پندرہ  گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کردیا ہے بجلی نہ ہونے کے سبب پانی بھی میسر نہیں ہے۔

 مظاہرین نے کہا کہ انہوں نے کیسکو انتظامیہ کو کئی بار درخواستیں جمع کرائے لیکن ان پر  کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا، اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیا گیا تو احتجاج کو مزید وسعت دینگے ۔