کوئٹہ اور خضدار سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

345

دونوں افراد کی لاشیں کئی روز پرانی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع خضدار سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ضلع خضدار کے علاقے گورو کے پہاڑی علاقے میں درختوں کے درمیان نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے لیویز اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق لاش چھ دن پرانی ہے جسے قتل کرنے کے بعد لاش ویرانے میں پھینک دی گئی ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے دشت تیرا میل میں کنویں سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت محمد اسحاق ولد عبدالرزاق بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے۔