کابل میں تین بم دھماکے ، ایک جانبحق دس زخمی

138

افغان وزارت داخلہ کے مطابق ایک دھماکہ استاد ربانی یونیورسٹی کے طالب علموں کی بس پہ ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے تین دھماکوں  میں ایک طالب علم جانبحق جبکہ دس زخمی ہوئیں ہیں۔

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بم دھماکوں کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے عید کے موقع پر جنگ بندی کی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے حملوں میں تیزی کا اعلان کیا ہے ۔

طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخنذادہ نے عید پیغام میں امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہماری منطقی تجاویز کو تسلیم کرئے ۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے پرانے موقف کو دہرایا کہ طالبان اس وقت تک جنگ بندی نہیں کریں گے جب تک افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج نہ نکل جائیں۔

دوسری جانب افغان اور نیٹو فورسز نے غزنی صوبے میں طالبان کے ریڈ برگیڈ کے جنگجوؤں پر اس وقت حملہ کیا وہ افغان آرمی کے کیمپ پر حملے کی تیاری کررہے تھے ۔

سرکاری حکام اور مقامی زرائع کے مطابق حملے میں طالبان ریڈ برگیڈ کے 83 جنگجو مارے گئے ۔