ڈیرہ مراد جمالی: مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد قتل

127

حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کے حدود میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو پرانی دشمنی کے بناء پر قتل کیا گیا ہے اور مقتولین کا تعلق عمرانی قبیلے سے ہیں۔

مسلح حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقتولین کی لاشیں ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔