ڈیرہ بگٹی حملے میں میجر سمیت 4 اہلکار ہلاک کیے – بی آر اے

145

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ آج صبح بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں چبدر کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ اور اس میں سوار ایک میجر سمیت چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیم کی کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔