پاکستانی فورسزکے ہاتھوں لاپتہ عبدالغفار کی والدہ انتقال کرگئی

323

نو سال سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے عبدالغفار مینگل کی والدہ بیٹے کی جدائی کا غم دل میں لیکر انتقال کرگئی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق خضدار کے رہائشی عبدالغفار مینگل 20 دسمبر 2009 سے لاپتہ ہے جبکہ ان کے والدہ کی خواہش تھی کہ میرا بیٹا میری زندگی میں بازیاب ہو تاکہ میں اپنے بیٹے کا دیدار کر سکوں اور میرے دل کو سکون ملے۔

یاد رہے اس سے قبل لاپتہ مہر گل مری کے والدہ بھی بیٹے کی جدائی کا غم لیکر انتقال کرگئی تھی جبکہ دوسری جانب لاپتہ امتیاز لہڑی کی بوڑھی والدہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین تسلسل کے ساتھ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں۔