واشک : مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری حمایت یافتہ گروپ کے تین افراد ہلاک

211

سرکاری حمایت یافتہ گروپ کے افراد پر مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ عید کی نماز پڑھنے جارہے تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ۔

فائرنگ کا واقعہ واشک کے تحصیل ناگ کے یونین کونسل شنگر میں پیش آیا ۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں  میں جہانگیر ولد لشکر خان ، بشیر ولد خدا بخش اور واحد بخش ولد جہانگیر شامل ہیں

علاقائی زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروپ سے ہے ۔