مستونگ: مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جانبحق، 1 زخمی

156

فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی فائنرگ سے سردار زادہ وقار احمد محمد شہی اور سعادت نامی شخص شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا جبکہ بعد میں وقار احمد محمد شہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس حوالے سے مزید کاروائی کی جارہی ہے۔