مستونگ :غیر معیاری کھانا کھانے سے 23 افراد کی حالت غیر

139

کچھ روز قبل بھی مستونگ میں غیر معیاری مٹھائی کھانے سے 55 افراد کی حالت غیر ہوگیا تھا 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں غیر معیاری کھانا کھانے سے خواتین بچوں سمیت 23 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے –

تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ کے تحصیل دشت کے علاقے خالق آباد میں غیر معیاری کھانا کھانے سے 23 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے –

تمام افراد کو مقامی اسپتال منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد کے بعد 9 افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے –

یاد رہے گزشتہ ماہ مستونگ کے علاقے کردگاپ میں مسجد میں تقسیم کی گئی میٹھائی کھانے سے 55 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی-

اس کے علاوہ ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں مضر صحت مٹھائی کھانے سے تقریباً چالیس کے قریب بچے متاثر ہوئے تھے۔