مستونگ: تین روز قبل اغواء ہونے والی لڑکی کی لاش برآمد

193

مقامی انتظامیہ کے مطابق لڑکی کو تشدد کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کھڈ کوچہ کے علاقے مورسل سے تین روز اغواء ہونے والی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اٹھارہ سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کرکے لاش کو کنویں میں پھینک دیا گیا ہے ۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے سول ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ نوشکی میں بھی شادی سے انکار پر ایک لڑکی کو اس کے قریبی رشتہ داروں نے قتل کردیا تھا جس کی لاش کو بعد میں انتظامیہ نے نکال کر اس کے قتل کے جرم قریبی رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا۔