لورالائی سے مسخ شدہ لاش برآمد

104

لاش کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

مسخ شدہ لاش لورالائی میں میختر کے علاقے درگئی وتھ سے برآمد ہوئی ہے جس کو شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گئا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاش کو زیر زمین چھپایا گیا تھا جبکہ قتل کے محرکات بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے جن میں اکثریت کی شناخت ان افراد کے ناموں سے ہوئی ہے جو جبری طور پر لاپتہ ہوچکے تھے۔