قلات: گھریلو تشدد سے دو خواتین قتل

147

واقعے میں ملوث شخص تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں گھریلو تشدد کے واقعے میں دو خواتین جانبحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع قلات کے سب ڈویژن منگچر زَرد عبداللہ میں علی احمد نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی دونوں بیویوں پر لاٹھیوں سے وار کرکے ایک کوموقعے پر قتل جبکہ دوسری کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا تھا۔

کوئٹہ کے ہسپتال میں زیر علاج دوسری خاتون بھی جانبر نہ ہوسکی اور وہ انتقال کرگئی۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کے حوالے سے کاروائی کی جارہی ہے جبکہ تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔