شمالی وزیرستان : ایف سی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ

165

شمالی وزیرستان میں حالیہ کچھ عرصے سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئیں ہیں ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گربز میں ایف سی اہلکاروں کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

 دھماکے کے نتیجے میں صوبیدار وحید اور سپاہی مدثر شدید زخمی ہوئے ہیں۔