دالبندین :فائرنگ سے خاتون جانبحق

104

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے خاتون جانبحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے خاتوں جانبحق ہوگئی –

واقعے میں جانبحق خاتوں کی لاش سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔