تربت : تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ

158

مسلح افراد رات گئے دیر تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے وہاں موجود مشینری کو نذر آتش کر دیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں گوکدان میں رات گئے دیر تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے وہاں موجود مشینری کو مسلح افراد نے نذر آتش کر دیا ۔

کیچ اور آس پاس کے علاقوں میں اکثر و بیشتر بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے سی پیک سے منسلک منصوبوں پر حملے کئے جاتے ہیں۔

تاہم گذشتہ رات کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔