بولان : پاکستانی فورسز کی بڑے پیمانے کی زمینی و فضائی آپریشن جاری

161

فورسز نے مختلف مقامات پہ علاقوں کی ناکہ بندی کرکے ہر طرح کی نقل و حرکت پہ پابندی عائد کر دی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے آج صبح سے پاکستانی فورسز نے بولان و آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن  شروع کی ہے۔

بولان کے علاقوں بزگر، درک اور شہرگ کے علاوہ ہرنائی کے مختلف مقامات پہ بھی آپریشن جاری ہے۔

آپریشن میں زمینی فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے۔

تاہم اب تک جاری آپریشن میں کسی قسم کی جانی نقصان کے علاوہ گرفتاری کی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

علاقائی زرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا ہے کہ فورسز نے علاقون کی مختلف مقامات پہ ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کے سبب لوگوں بالخصوص خواتین و بچوں اور مریضوں کو شہروں کی طرف سفر کرنے پہ مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں طویل عرصے سے پاکستانی فورسز کا آپریشن وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے سبب متعدد لوگ گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں قیدیوں کو دوران آپریشن جعلی مقابوں میں قتل کرکے انھیں مسلح مزاحمت ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچ حلقوں نے آج صبح سے جاری آپریشن پہ بھی یہی خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستانی فورسز لاپتہ افراد کو پہاڑی علاقوں میں لے جاکر جعلی مقابلے میں قتل نہ کردیں ۔