بلوچستان :مختلف واقعات میں 5 افراد جانبحق

93

واقعات خضدار، تربت اور پشین میں پیش آئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد جانبحق ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں فائرنگ سے باپ بیٹا جانبحق ہوگئے ۔

ایک دوسرے واقعے میں پشین چر بادیزئی میں منگنی کے تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے 15 سالہ بچہ جانبحق ہوگیا –

دریں اثناء ضلع تربت میں نہر میں نہاتے ہوئے دو نواجون ڈوب کر جانبحق ہوگئے –

بعدازاں دونوں نوجوانوں کے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی شناخت حسنین اور سالم کے ناموں سے ہوئی ہے –