بلوچستان: حب چوکی میں ایف سی پر حملہ، 3 اہلکار زخمی

583

 حملہ مین آر سی ڈی شاہراہ پر  سوک سینٹر کے قریب ہوا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں مسلح افراد نے ایف سی پر دستی بم سے حملہ کیا ۔

حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین اہلکار زخمی ہوئیں ہیں۔

پاکستانی ٹی وی چینل 24 نیوز کے سنیئر رپورٹر ثمر عباس کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں تین سرکاری اہلکار زخمی ہوئیں ہیں ۔

حب چوکی میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں ۔

تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔