بلوچستان :تین افراد کی لاشیں برآمد

160

ڈیرہ بگٹی میں دو بھائیوں کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی اور کوئٹہ شہر سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے چبدر سے نامعلوم مسلح افراد نے گذشتہ روز دو بھائیوں کو انکے گھر سے اغواء کرکے لے گئے تھیں ۔

اطلاعات کے مطابق آج دونوں بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاشیں ویرانی میں پھینک دی گئی ۔

دریں اثناء کوئٹہ مشرقی بائی پاس سے حیدر نورزئی نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے ایدھی سروس کے رضاکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا ۔

یاد رہے بلوچستان سے اکثر اوقات لاشیں برآمد ہوتی ہیں۔

گذشتہ شب ہی بلوچستان کے علاقے ہرنائی زرغون غرطور نری چین سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا ۔