بلوچستان: تربت میں بم دھماکہ

589

دھماکے سے تاحال کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تربت میں  بم دھماکہ ہوا ہے۔

تربت کے مقامی صحافی ماجد صمد بلوچ نے دھماکے کے حوالے سے سوشل میڈیا پہ رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ۔

دھماکہ کیچ ندی پل پہ ہوا ہے۔

تربت شہر اور آس پاس کے علاقوں میں اکثر و بیشتر بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔