بلوچستان بھر میں وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری

151

وکلاء کا احتجاج جسٹس عیسی فائز کےخلاف  ریفرنس دائر کرنے کے خلاف کیا جارہا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا ہے ۔

بلوچستان بار کونسل اور ہائیکورٹ بار کی جانب سے بائیکاٹ اور دھرنے کی کال جسٹس عیسی فائز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر دی گئی ہے۔

عدالتی بائیکاٹ کے دوران بار رومز کے باہر سیاہ پرچم آویزاں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں سے کوئٹہ میں اپنے کیسز کی پیروی کےلئے آنے والے لوگوں کو وکلاء کی عدالتی بائیکاٹ کے سبب سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔