گوادر : فورسز کے ہاتھوں مزید دو افراد لاپتہ

93

گذشتہ ماہ گوادر ہوٹل پر حملے کے بعد سے اب تک درجنوں افراد کو پاکستانی فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے۔ 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے فورسز نے مزید دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت سراج بلوچ اور مراد بلوچ کے ناموں سے ہوئی جنہیں تین روز قبل فورسز نے لاپتہ کردیا ہے ۔

زرائع کے مطابق گذشتہ ماہ گوادر میں واقع پانچ ستارہ ہوٹل پر بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے کی جانب سے حملے کے بعد سے پاکستانی فورسز نے گوادر سمیت ارد گرد کے علاقوں سے اب تک درجنوں افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق اب تک درجنوں افراد ان گرفتاریوں میں لاپتہ کردئیے گئے ہیں جن میں واضع تعداد بلوچ طلباء اور خواتین کی ہیں۔