پنجگور حملے کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

142

پنجگور کے علاقے پروم میں فرنٹیئر کور چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شام 7 بجے پنجگور کے علاقے پروم ٹوبہ میں فرنٹیئر کور کے چیک پوسٹ پر ہمارے سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔