پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ جاری، ،ڈالر 164 تک پہنچ گیا

68

پاکستان میں  انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر  164 روپے  کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ۔

روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان میں آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 7 روپے  مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 164 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر 163 روپے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ  اب تک ڈالر 14 روپے 24 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور پاکستان کی  بیرونی قرضوں میں 1490 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔