نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

31

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق نظام پور کے پہاڑی علاقے پر پولیس ٹیم گشت پر تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی اسفند یار اور اسد موقع پرہلاک جبکہ ایس ایچ او نظام پورسمیت چار اہلکارزخمی ہوگئے۔

تین شدید زخمی اہلکاروں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔