نصیر آباد: کاروکاری کے الزام میں ایک اور خاتون قتل

18

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں کاروکاری کے الزام میں ایک اور خاتون کو قتل کردیا گیا۔

خاتون کو قتل کرنے کا واقعہ تحصیل چھتر کے علاقے فلیچی میں پیش آیا جہاں فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیا گیا۔

واقعے کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

یاد رہے نصیر آباد میں کاروکاری کے الزام میں متعدد افراد قتل کیے جاچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین کی ہے، رواں ماہ کے دوران آٹھ سے زائد افراد انہی الزامات میں قتل کیے جاچکے ہیں جبکہ دوسری جانب سے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف خاطر خواہ کاروائی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔