قلات: مسلح افراد کی فائرنگ، 1 شخص ہلاک

47

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ قلات بکرا منڈی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی نعش اور زخمی کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ قتل کی وجہ پرانی دشمی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔