زیارت میں دھماکہ، 2 افراد جانبحق، 4 زخمی

50

بلوچستان کے ضلع زیارت میں گاڑی میں دھماکے کے نتیجے مین دو افراد جانبحق اور خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر میجر کبیر زرکون کے مطابق گاڑی میں دھماکہ خرواری بابا کے مقام پر ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے دھماکے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد ڈی ایچ کیو زیارت منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

اے سی کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ دھماکہ سی این جی سیلنڈر پھٹنے سے ہوا۔