بولان میں ایک فوجی اہلکار کو سنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کردیا – بی ایل اے

85

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے ن میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں منصور کے مقام پر فرنٹیئر کور کے ایک چیک پوسٹ پر سنائپر حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا سنائپر حملے میں چوکی میں موجود پاکستانی فوج کا ایک اہلکار موقعے پر ہلاک ہوگیا۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد بلوچستان کی آزادی اور آزاد سماج کے قیام تک جاری رہیگی۔