بلوچستان : فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 4 افراد بازیاب

109

کراچی سے لاپتہ ہونے والے بلوچستان کے رہاشی دو افراد بازیاب ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے شہر کراچی سے لاپتہ ہونے والے 4 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت سے تین ماہ قبل خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تمپ کا رہائشی عزیز ولد اسماعیل اج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے-

اسی طرح گذشتہ سال 24 دسمبر کو فورسز کے ہاتھوں مشکے سے لاپتہ ہونے والے محمد حسن ولد عرضی بازیاب ہوگئے-

دریں اثناء تین مال قبل یکم مارچ کو کراچی سے لاپتہ ہونے دو بھائی نسیم اور شہ مرید ولد نزیر بلوچ بازیاب ہوگئے ہیں –

مذکورہ افراد کے لواحقین نے ان کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز عید کے موقعے پر لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے احتجاج کیا گیا تھا۔