افغانستان و پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپ ایک افغان اہلکار جانبحق

77

افغانستان و پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپ زابل صوبے کے سرحدی علاقے میں ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل کے سرحدی ضلع شملزئی میں افغان سرحدی فورسز اور پاکستانی ایف سی کے درمیان چھڑپیں جاری جاری ہیں۔

آخری اطلاعات تک دو طرفہ جھڑپ میں اب تک ایک افغان اہلکار جانبحق ہوا ۔

مقامی سیکیورٹی زرائع کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

تاہم اب تک اس تازہ ترین جھڑپ کے متعلق کابل اور اسلام آباد کے مرکزی حکام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی زابل صوبے کے سرحدی چوکیوں پہ افغانستان و پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ۔