گوادر حملہ آور حمل فتح کے والد اور رشتہ دار فورسز ہاتھوں اغواء

238

فورسز نے کیچ سے گوادر ہوٹل پر حملہ کرنے والے فتح بلوچ کے والد اور ان کے کزن کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر پی سی ہوٹل کے حملہ آور حمل فتح کے والد اور کزن کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

فورسز نے رات تین بجے ضلع کیچ کے علاقے نودز میں حمل فتح کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے والد فتح محمد بلوچ اور کمسن کزن نصرت بلوچ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: پرل کانٹیننٹل گوادر پر حملہ، عام شہری حمّل کاشانی کی تصویر کو حملہ آور حمل فاتح بلوچ کی تصویر کہا جا رہا ہے

خیال رہے اس قبل بھی فورسز نے گوادر ہوٹل پر حملہ کرنے والے اسد بلوچ کے گھر چھاپہ مار کر ان کے تین بھائیوں کو اپنے ساتھ لے گئے جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا ۔

یاد رہےحمل فتح بلوچ گذشتہ دنوں گوادر میں پانچ ستارہ ہوٹل پر حملہ آوروں میں سے ایک تھے اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی، بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے حملے کو آپریشن زر پہازگ کا حصہ قرار دیا تھا۔