کوئٹہ: ٹریفک حادثے میں تین افراد جانبحق ایک زخمی

146

کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق حادثہ رات گئے دیر  کوئٹہ  مغربی بائی پاس پرمینگل آباد کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہارون ولد عبدالحمید، عاصم ولد حاجی مولا بخش اور ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے کوئٹہ کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ و گرد و نواح میں میں اکثر و بیشتر تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات پیش آتے رہتے ہیں جن کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ڈرائیوروں کی لاپرواہی بھی بتایا جاتا ہے ۔