کوئٹہ: مسجد میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

212

دھماکے کے وقت مسجد نمازیوں سے بھری پڑی تھی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسجد میں دھماکا ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد لوگ زخمی ہوچکے ہیں-

دھماکہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں رحمانیہ مسجد میں جمعہ نماز کے دوران ہوا –

مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔