کوئٹہ: فائرنگ سے 2 خاتون جانبحق، 1 زخمی

128

واقعہ سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ اور بھابھی کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے گو ہرآباد میں گھریلو نا چاقی پر نور محمد نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ اور بھابھی کو قتل کردیا جبکہ گولیوں کی زد میں آکر ان کی ساس شدید زخمی ہوگئی۔ نعشوں اور زخمی خاتون کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی کو ششیں جا ری ہیں ۔