کوئٹہ:اپوزیشن جماعتوں و انجمن تاجران کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال

283

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق  بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں اور مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر کوئٹہ میں  شٹرڈاون ہڑتال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور مرکزی انجمن تاجران کی کال پر پی ایس ڈی پی فنڈز کے لیپس ہونے، مہنگائی، امن و امان کی مخدوش صورتحال، تاجروں سے بھتہ خوری، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف کوئٹہ شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔

ہڑتال کے باعث سریاب روڈ سمیت دیگر مقامات پر تمام مارکیٹیں بند ہے جبکہ لوگوں کی آمدروفت معمول سے کم ہوگئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔