چمن میں دھماکا، قبائلی رہنما 2 محافظوں سمیت ہلاک

330

ولی خان اچکزئی اپنے دفتر سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنے – لیویز حکام

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے شہر چمن میں میں قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 محافظوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکا چمن کے علاقے سپینہ غنڈی میں قبائلی رہنما ولی خان اچکزئی کی گاڑی کے قریب ہوا۔

حکام نے کہا کہ ولی خان اچکزئی اپنے دفتر سے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنے جبکہ دھماکے میں قبائلی رہنما کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ لاشیں گلستان ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔