چمن: ایف سی کمانڈنٹ کے قافلے پر بم حملہ

244

چمن میں  شیلا باغ کے قریب ایف سی کےقافلےپربم دھماکا ہوا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے سرحدی علاقے چمن میں فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکےمیں ایف سی کے3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کمانڈنٹ محفوظ رہے۔

زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے ۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔