پی ٹی ایم رہنماؤں اور کارکنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں – اختر مینگل

204

پرامن طریقے سے احتجاج کرنے والوں کو پرتشدد کاروائیوں کے ذرایعے سے ڈرانا ناقابل قبول ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپوٹر کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور نیشنل اسمبلی کے رکن سردار اختر مینگل نے ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے کارکنان اور رہنماؤں پر حملہ قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر حملہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔

انہونے مزید کہا کہ پر امن طریقے سے احتجاج کرنے والوں کو پرتشدد کاروائیوں کے ذریعے ڈرانا نہیں جا سکتا ہے۔

واضح رہے شمالی وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے دھرنے پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے پندرہ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی ایم رہنماء ثناء اعجاز نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ ‏ پاکستانی ریاستی سیکورٹی اداروں کی جانب سے شمالی وزیرستان میں جاری دھرنے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔