پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کا کوٹہ بحال کیا جائے- پجار

95

بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سمیت پنجاب کے دیگر تمام تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء کے مخصوص نشستیں کم کرنا قابل مذمت ہے۔

بلوچستان کے طلباء جو بلوچستان کے یونیورسٹی اور کالجز سے نکل کے پنجاب و دیگر صوبوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں لیکن حالیہ حکومت نے بلوچستان کے طلباء کے مخصوص نشستیں کم کردی ہے جو قابل مذمت ہے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ ڈومیسالز ختم کیے جائیں تاکہ بلوچستان کے صوبے کا حق کوئی نہ مار سکے لیکن ڈومیسالز کے مسائل حل کرنے کی بجائے پنجاب کے اعلی تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء کے کوٹہ کو بحال کیا جائے اور بلوچستان کے طلباء کو حق دیا جائے وہ پڑھیں اور آگے بڑے۔