پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ جاری ، ڈالر 149 تک پہنچ گیا

164

پاکستانی روپے میں گراوٹ مسلسل جاری ہے اور آج ایک مرتبہ پھر انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

  دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر   2.48 روپے مہنگا ہو کر 149 روپے کا ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی خریداری قیمت 147 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 5.13 روپے اضافے کے بعد 146.52 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس 648 پوائنٹس کم ہو کر 33 ہزار 322 کی سطح تک آ گیا۔

واضح رہےکہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں  مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے پانچ ستارہ ہوٹل میں چینی اور دیگر غیر ملکی  سرمایہ داروں پر حملے کے بعد سے پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج میں بدترین زوال کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں روز بروز گراوٹ جاری ہے ۔