مستونگ: گرلز ہائی اسکول میں الرجی کی وباء، علاج نہ ہونے پر لواحقین کا مظاہرہ

194

لواحقین کے جانب سے طالبات کی بہتر علاج کی سہولیات نا ہونے پر احتجاجاً شاہرہ بند کردی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں محمد شہی گرلز ہائی اسکول میں گذشتہ روز الرجی سے متاثر ہونے والے طالبات کی حالت سنبھل نا سکی ہے۔

دو درجن سے زائد طالبات نواب غونث بخش رئیسانی ہسپتال میں دو دن سے زیر علاج ہیں اور بچیوں کا ہسپتال و گھر منتقلی کا عمل بدستور جاری ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ اسکول کی پونے دو سو طالبات گذشتہ دوروز کے دوران ہسپتال لائی گئی، بچیوں کو سانس لینے میں دشواری اور منہ سے جاگ آنے کے علاوہ الٹیاں بھی آتی ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے ڈاکٹروں کی ٹیم بچیوں کی ٹیسٹ وعلاج کیلئے مستونگ نہ پہنچنے اور علاج کے بہتر سہولیات نا کے باعث لواحقین نے احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کردیا۔

بعد ازاں لواحقین نے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

یاد رہے گزشتہ روز طالبات کی. حالت اچانک بگڑ گئی تھی جنہیں بعد میں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔