تربت :فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

162

فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت سے فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت دلپل ولد مزار کے نام سے ہوئی ہے –

یاد رہے ایک طرف حکومتی اور لاپتہ افراد کی کمیشن کے دعووں کے مطابق لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جارہا ہے لیکن برعکا بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مزید لوگوں کو گرفتاریوں میں لاپتہ کردیا گیا ہے-