بلیدہ: فورسز کیمپ پر حملہ

260
File Photo

مسلح افراد اور فورسز کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد نے مختلف اطراف سے حملہ کیا ۔

فورسز کیمپ کو گذشتہ رات بلیدہ تربت روڈ پر جاہانی آب کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہرنائی، شاہرگ بم دھماکے میں ہلاک 3 اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ مسلح افراد اور فورسز کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بھی فورسز کو بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔