بلوچستان: مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق، 4 زخمی

143

واقعات، کوئٹہ، قلات اور دکی میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جانبحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا، زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

دکی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 13 سالہ امیر جان ولد دین محمد جانبحق ہوگیا۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے قلات میں منگچر کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں خاتون سمیت تین افراد جانبحق ہوگئے۔

جانبحق ہونے والے افراد کی لاشیں بی ایچ یو اسپتال منگچر منتقل کیا گیا۔