بلوچستان: دکی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے کانکن جانبحق

304
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں جہاں پہ کوئلہ کانوں میں مزدور کام کرتے ہیں انھیں کسی بھی قسم کی سہولیات  میسر نہیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں زیریلی گیس بھر جانے سے کانکن محمد ہاشم ولد دوست محمد جانبحق ہوگئے ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق محمد ہاشم کا تعلق پشتون قبیلے بارکزئی سے ہے اور وہ مسلم باغ کا رہائشی ہے ۔

کانکن کی لاش کو کوئلہ کان سے نکال کر سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے  کے سبب حادثات کا رونماہونا اب روز کا معمول بن چکا ہے ۔

کوئلہ کانوں سے حکومت کو کروڑوں روپے  محصولات جمع ہوتے ہیں لیکن کانکنوں کی بنیادی سہولہات کے لئے  کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔