بجٹ منظوری کے وقت حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے – اختر مینگل

197

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بجٹ منظوری کے وقت حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے چھ مطالبات پر 10 ماہ میں عملدرآمد نہ کرسکی،ہم نے چھ نکات دیئے تھے اس پر کمیٹی بھی نہ بن سکی۔

انہوں نے کہاکہ ہم مفت میں حکومت کا بخار لیں اور وہ ہمیں جھنڈی دکھاتے رہیں، ایسا نہیں ہوسکتا۔اختر مینگل نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے حکومت وعدہ پورا کرے گی تو ہم بھی ساتھ دینگے۔اختر مینگل نے کہاکہ حکومت نے چھ میں سے دو نکات پر بھی عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ صرف ایک کمیٹی کے قیام پر 10 ماہ بعد بات کررہے ہیں وہ بھی حتمی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت ہمارا مطالبہ نہیں مانتی، ہم بھی حکومت کا مزید ساتھ نہیں دینگے۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ سے زیادہ ضروری ہمارے 6 نکات ہیں، حکومت عمل نہیں کرے گی تو ہم بھی حکومت کا ساتھ نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزیراعظم اور صدر کے ووٹ دیئے، اس سے زیادہ کیا کرسکتے ہیں۔