بالگتر سی پیک روٹ پر فوجی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا – بی ایل ایف

169

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے سی پیک روٹ پر فوجی مورچے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج اتوار کے روز چار بجے ضلع کیچ میں ہوشاب اور بالگتر کے درمیان لیڑہ گری میں سرمچاروں نے سی پیک روٹ پر قائم پاکستانی فوج کے مورچے پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا جبکہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔