افغانستان: نیٹو جنگی طیاروں کی گھروں پر بمباری سے 8 شہری جانبحق 13 زخمی

76

نیٹو فورسز کی جانب سے اس سے قبل بھی عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع گریشک کے علاقے یخچال میں نیٹو جنگی طیاروں نے عام شہریوں کے تین گھروں پر بمباری کی ہے ۔

بمباری کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد جانبحق جبکہ 13 زخمی ہوئیں ہیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق جانبحق و زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ تین روز قبل ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے قریب افغان پولیس کی چیک پوسٹ پر غلط اطلاع پر نیٹو جنگی طیاروں نے بمباری کی تھی جس کے نیتجے میں 23 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوئیں تھے ۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے افغانستان میں طالبان کے حملوں میں جہاں ایک طرف تیزی آئی ہے وہی دوسری جانب افغان فورسز کے آپریشن اور نیٹو فورسز کے بمباری اور چھاپوں میں بھی  تیزی آئی ہے ۔