افغانستان: ایران سے متصل صوبے میں طالبان کا حملہ 25 اہلکار ہلاک

542

گذشتہ روز امریکی جنگی طیاروں نے فراہ صوبے کے ضلع بکواہ میں بمباری کی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق ایران سے متصل افغان صوبے فراہ کے اضلاع بکواہ اور گلستان کے درمیانی علاقے توت اور چکاو میں افغان آرمی کے بیس پر حملہ کیا ۔

طالبان کے حملے کے نتیجے میں آرمی کے 25 اہلکار مارے گئے ۔

دوسری جانب فراہ صوبے کے سیکیورٹی حکام نے بکواہ ضلع میں بیرونی فورسز کے بمباری اور اس میں 45 سے زائد عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔

جبکہ دوسری جانب ضلع بکواہ کے کمشنر عبدالغفور مجاہد نے دعوی کیا کہ امریکی جنگی طیاروں نے بکواہ میں منشیات کے کارخانوں پہ بمباری کی ہے ۔

تاہم دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس جگہ امریکی فورسز نے بمباری کی ہے وہاں پہ نشانہ عام لوگ ہی بنے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل نے جب افغان وزارت دفاع سے بکواہ ضلع میں ہونے والے بمباری کے بارے پوچھا تو وزارت دفاع کے زرائع نے صوبائی سیکیورٹی حکام کے برعکس وہاں مارے گئے لوگوں کو طالبان شدت پسند قرار دیا ۔